اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران سامان ِ جراحی اور ادویات کی ملکی برآمدات میں 21.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران 30ہزار 541 ملین روپے مالیت کا سامان جراحی اور ادویات بر آمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران سامان جراحی اور ادویات کی ملکی برآمدات 37 ہزار 33 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مارچ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران سامان جراحی اور ادویات کی ملکی برآمدات میں6 ہزار 492 ملین روپے یعنی 21.26فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔