ایچ بی ایل کی دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں‌ پاکستان کی نمائندگی

566

حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطحی وفد نے چائنہ کے شہر بیجنگ میں ہوئے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے تحت بین الاقوامی کاروپوریشن کیلئے فنانشل فورمز میں شرکت کی.
ایچ بی ایل کی میزبانی چین کی وزارت خزانہ اور پیپلز بینک آف چائنہ نے کی.
چائنہ دورے کے دوران محمد اورنگزیب نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ بینکرز راؤنڈ ٹیبل میں‌شرکت کی. یہ تقریب آئی سی بی سی کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بڑے بینکوں نے شرکت کی.

پاکستان کی جانب سے واحد موجود بینک کی حیثیت سے انہوں نے پینل سے گرین فنانس ڈویلپمنٹ، رسک منیجمنٹ اور پراجیکٹ گورننس اور بیلٹ اینڈ روڈ کارپوریشن کو مستحکم کرنے کیلئے کیپسٹی اور سروس سٹینڈرڈز کو بہتر بنانے کے حوالے سےگفتگو کی.
محمد اورنگزیب نے فنانشل کونیکٹیویٹی فورم میں بھی شرکت کی جس کا اہتمام چین کی وزارت خزانہ اور پیپلز بینک آف چائنہ نے کیا.
فورم میں 27 گلوبل انسٹی ٹیوشنز نے گرین انویسٹمنٹ پرنسپلز (جی آئی پی) کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ ریجن میں‌گرین انویسٹمنٹ کو فروغ دیا جا سکے.
ایچ بی ایل نے فورم میں حاضر واحد پاکستانی کمرشل بینک ہونے کی حیثیت دو معاہدوں پر دستخط کئے.
اس دورے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہا “جی آئی پی پر دستخط لندن اور چائنہ گرین فنانس کمیٹی کا اہم اقدام ہے. پاکستان کا سب سے بڑا بینک اور پاکستان میں سی پیک سے متعلق فنانسنگ کا سب سے بڑا ایگزیکیوٹر ہے. ایچ بی ایل گرینر سی پیک میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا.”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here