یورو زون کی اقتصادی نمو میں دوگنا اضافہ،بیروزگاری میں کمی واقع

570

برسلز: یورپی یونین کے دفتر شماریات نے کہاہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں یورو زون کی اقتصادیات میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ شرح بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفتر شماریات نے اقتصادی نمو کے حوالے سے بتایا کہ یوروزون کی معیشت 0.4 فیصد پھیلی ہے۔ اقتصادی پھیلاؤ کا یہ حجم سن 2018 کی آخری سہ ماہی سے دوگنا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں برس مارچ میں بیروزگاری کی شرح کم ہو کر 7.7 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی سہ ماہی میں نوجوانوں میں بھی شرح بیروزگاری کم ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here