رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں112.2 فیصد کااضافہ

590

اسلام آباد: 31مارچ2019ء کوختم ہونے والے رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں112.2 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ2018-19ء کے دوران کمپنی نی2.8 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران گل احمد ٹیکسٹائل ملزکابعد از ٹیکس منافع1.3 ارب روپے رہاتھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 1.5 ارب روپے یعنی112فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here