اسلام آباد: رواں مالی سال2018-19ء کے پہلے دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے ٹیکس محصولات میں3.09 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں اپریل2019ء کے اختتام پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نی2.981 کھرب روپے کے ٹیکس وصول کئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران ایف بی آرکے ٹیکس محصولات کا حجم 2.922 کھرب روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکسز کی وصولی کے حجم میں59 ارب روپے یعنی3 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔