رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں میں نشاط چونیاں پاور کے بعد از منافع میں1.19 فیصد کااضافہ

285

اسلام آباد: رواں مالی سال2018-19ء کے ابتدائی نو مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران نشاط چونیاں پاورکے بعد از منافع میں1.19 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق31 مارچ2019ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران کمپنی نی2.60 ارب روپے کا خالص نفع کمایا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران نشاط چونیاں پاور نی2.58 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ2018-19ء کے دوران کمپنی کے خالص نفع میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here