بائیکیا نے سیریز A کی سطح پر 57 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کر لی

269

پاکستان میں سرگرم رائیڈ شیئرنگ ایپ بائیکیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک میں پہلی بار وینچرکیپِٹل فنڈ- سرمایہ کار،کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیاء اورمشرق وسطیٰ کے اداراتی سرمایہ کاروں کی جانب سے، سیریز A کی سطح پر 57 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کر لی ہے۔
کراچی میں اس اعلان کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ سرمایہ کمپنی کے رائیڈ شیرنگ اور ایکسپریس ڈیلیوری کاروبار کومزید پھیلانے کے لئے استعمال کیاجائے گا، اس کے علاوہ نقد رقوم کی ترسیل اور صارفین کے لئے ڈیجیٹل سروسزکو پاکستان کے تمام شہری علاقوں میں فروغ دیا جائے گا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر منیب مائر نے کہا ‘یہ اضافی سرمایہ کاری عوامی سطح پر کاروبار کو پھیلانے میں ہماری مدد کرے گی۔تاکہ بنیادی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے عام شہری بھی ہماری سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں اور اپنی نجی یا کاروباری سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں’۔
بائیکیا میں ابتدائی سرمایہ کاری کرنے کے لئے غیررسمی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے رقوم فراہم کی تھیں۔وہ سرمایہ اتھاکا کیپٹل نامی ادارے کی کاوشوں سے حاصل ہوا۔
اتھاکا کیپٹل اب تک پاکستان میں متعدد غیرروائیتی اور جدید ترین منصوبوں کے لئے وینچر کیپیٹل کا اہتمام کر چکا ہے ۔ اس ادارہ کے قیام میں ای کامرس اور ترسیلات کے صنعتی شعبہ سے وابستہ تجربہ کار اور کامیاب افراد نے کردار ادا کیا۔ ان میں دراز ڈاٹ پی کے، کے شریک بانی اور ایس این ایل پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشنز منیب مائر، کے علاوہ ، راکٹ انٹرنیٹ نامی ادارہ سے وابستہ عبدالمنّان اور پاک قطر گروپ میں ایکچوری کے سربراہ اسحاق کوٹھا والا سمیت، ٹی اینڈ ٹی لاجسٹکس پاکستان کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر – رفیق ملک بھی شامل تھے۔
اس سرمایہ کاری کے علاوہ بائیکیا کو یو ایس ایڈ کے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقیاتی اتھارٹی کی جانب سے گرانٹ بھی ملی ہے۔تاکہ میزبانی کے صنعتی شعبہ میںدستیاب ملازمتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔اس حوالہ سے مہوش اور جہانگیر صدیقی فاﺅنڈیشن نے بھی ، موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے لئے ، قلیل المدّنی قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ موٹر سائیکل چلانے والے نوجوانوں کے لئے آمدن کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here