ہیسکول پٹرولیم کا ٹیکسوں میں تقریباً 4 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف

859

ایف بی آر کو غلط فہمی ہوئی، کمپنی اپنا دفاع کرے گی، ہیسکول حکام
اسلام آباد: ایف بی آر نے آئل مارکیٹنگ کمپنی ” ہیسکول پٹرولیم لمیٹیڈ’” کی رجسٹریشن منسوخ کرکے 4 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے الزام میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہیسکول کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ معاملات میں ایف بی آر کو غلط فہمی ہوئی ہے، کمپنی اس معاملے میں اپنا دفاع کرے گی۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمپنی نے سیلز ٹیکس کی مد میں 3.69 ارب روپے کی چوری کی اور 28 کروڑ روپے کا ٹیکس اس کے علاوہ ہے، اس طرح سیلز ایکٹ 1990ء اور 3.97 ارب روپے قابل وصل رقم بمعہ ڈیفالٹ اور اس کے علاوہ سرچارج اور پینالٹی بھی دینا ہوگی۔ لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے زون 3 نےفراڈ کے ذریعے سیلف انوائس جاری کیں جس میں 3.97 ارب روپے سیلز ٹیکس چھپایا گیا۔
کمپنی کے جولائی 2016ء سے دسمبر 2018ء تک کے سیلز ٹیکس اور ریکارڈ کی چھان بین سے انکشاف ہوا کہ ہیسکول پیٹرولیم کی دیگر مصنوعات کی فروخت بہت سے حقائق چھپائے گئے۔
ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال میں کمپنی کی خرید میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here