وفاقی کابینہ کا اجلاس، کامیاب جوان پروگرام کی منظوری کاامکان

361

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کاامکان ہے ، منظوری کی صورت میں 200 ارب کی خطیر رقم نوجوانوں کیلئےمختص ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا ،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کررہی ہے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کودورہ چین پراعتمادمیں لیں گے اور مشیرخزانہ اورکامرس پاک چین معاہدوں پربریفنگ دیں گے جبکہ وزیر منصوبہ بندی سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کابینہ کو آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں ملک بھرکےنوجوانوں کےلئےاچھی خبر سامنے آسکتی ہے ، پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کےلئےکابینہ ایجنڈے میں شامل کرلیاگیا، منظوری کی صورت میں200ارب کی خطیررقم نوجوانوں کیلئے مختص ہوگی۔
وزیراعظم نےمعاون خصوصی یوتھ افیئرز کو خصوصی بریفنگ کیلئے بلالیا ہے، پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عمل ہوگا۔
کابینہ پٹرولیم، پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لے گی اور کابینہ کمیٹی توانائی کےاجلاس میں کئےگئےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
آف شورڈرلنگ کیلئےمشینری درآمدپراسپیشل ڈیوٹی استثنیٰ کی منظوری ، مختلف عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری ، رولزآف پروسیجر شیڈول ٹومیں انکوائری ایکٹ 2017 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ڈی جی پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کی تقرری اور قحط سے بچاؤکے لئے منصوبہ بندی کی بھی حتمی منظوری دے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here