اوگرا نے پٹرول 14 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کردی، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کے ہاتھ میں

اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 113.26 روپے، ڈیزل کی 122.32، مٹی کے تیل کی 96.77، لائٹ ڈیزل 86.94 روے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے

502

لاہور: خام تیل کی بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے یکم مئی سے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کی تجویز دے دی ہے جس کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی گئی ہے.

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے.

سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 40 پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے لیکن ڈویژن میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل قیمتوں میں زیادہ اضافے کو روکنے کے لیے حکومت ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 17 فیصد سے کم اور دیگر مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) کی ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کے لیے 8 روپے، مٹی کے تیل کے لیے 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کے لیے 3 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here