مذاکرات کیلئے پاکستان کے معاشی فریم ورک کی تیاری آخری مرحلے میں پہنچ گئی

600

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔
پاکستان آج بائیسویں پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا اور یہ اور بات چیت 7 سے 8 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے ہوگی۔
آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد میں موجود ہے جہاں وزارت خزانہ کے حکام وفد سے مذاکرات کریں گے۔
پاکستانی حکام آئی ایم ایف کو سماجی شعبے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بریفنگ دیں گے جبکہ آئی ایم ایف اپنی شرائط سے آگاہ کرے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کیلئے معاشی فریم ورک تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
مذاکرات کیلئے توانائی اور بنیادی اصلاحات کی تیاری بھی کرلی گئی۔
دوسری جانب حال ہی میں دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ اور ورلڈ بینک کی سی ای او سے ملاقاتوں میں مالی تعاون کے حوالے سے پر بات چیت بھی کی ہے۔
دونوں عالمی اداروں سے پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 15 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان اس سے قبل 21 پروگراموں کے ذریعے 14 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں پر مشتمل پروگرام لے چکا ہے۔
گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تین سال کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here