7 سال میں اوورسیز پاکستانیوں نے 120 ارب ڈالر بھیجے، ترسیلات زر میں پاکستان ساتویں نمبر پر

بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر پاکستانی جی ڈی پی کا 6.9 فیصد ہیں جبکہ تارک وطن پاکستانیوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

616

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سات سال کے دوران 120 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں جو ملکی جی ڈی پی کا 6.9 فیصد بنتا ہے۔

پاکستان سے باہر کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80 لاکھ سے متجاوز ہو گئی ہے، صرف خلیجی ممالک میں 60 ہزار پاکستانی انجینئر، 18 ہزار ڈاکٹرز، 7 ہزار نرسز، 30 ہزار اکاﺅنٹنٹ اور 6 لاکھ مزدور کام کر رہے ہیں.

حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے اپنے ملک رقوم بھیجنے والے پہلے دس ممالک کی فہرست میں پاکستان کا ساتواں نمبرہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری) میں باہر مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 35 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 ارب 83 کروڑ ڈالر یعنی 11.8 فیصد زائد ہیں۔

گزشتہ 7 سالوں میں پاکستانیوں نے دنیا بھر سے 120 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جن میں سعودی عرب سے 34.4 ارب ڈالر، عرب امارات سے 26 ارب ڈالر، امریکہ سے 17.4 ارب ڈالر جبکہ خلیجی ممالک سے 14 ارب ڈالر پاکستان میں آئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر پاکستانی جی ڈی پی کا 6.9 فیصد ہیں۔ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں میں ایک بڑی تعداد عرب ممالک میں کام کرنے والوں کی ہے جن کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here