پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدے پر دستخط

228

بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ‘ایم ایل ون’ پر دستخط کر لیے گئے جس کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ‘ایم ایل ون’ معاہدے پر دستخط کیے۔
نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور کے سفر کے دورانیے میں کمی واقع ہوگی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فزیبلٹی پر دستخط کیے تھے، منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا جس پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here