پاکستان اور چین نے دوسرے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے

520

چین میں موجود وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادنہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کے لیے تجارت کے دروازے کھل گئے، معاہدے کے بعد پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر رعایت میسر ہوگی اور پاکستان کی 90 فیصد برآمدات کی چین کو ڈیوٹی فری رسائی ممکن ہوپائے گی۔
مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے 75 فیصد ٹیرف لائنز کی ڈیوٹی فری رسائی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 5 سال میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز بڑھنے کی توقع ہے۔
مشیر تجارت نے بتایا کہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل، انجینئرنگ، فوڈ آئٹمز، فٹ وئیر، پلاسٹک کی مصنوعات کی برآمد بھی ڈیوٹی فری ہوں گی۔
حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدے میں مقامی صنعت کو تحفظ دیا گیا ہے جب کہ چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیاء کی چین میں سالانہ درآمد 40 ارب ڈالرز ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here