ڈریپ کا مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

558

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP) نے وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے.

ڈریپ کے ایل اہلکار نے بتایا کہ فارما انڈسٹری کو ادویات کی مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت (maximum retail prices) سے زائد بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ناجائز اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد اضافے کی شکایات کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزارت قومی صحت نے بھی ڈریپ کو زائد قیمتوں کے تعین کیلئے مارکیٹ سروے کرنے کی ہدایت کی ہے.

انہوں‌ نے مزید بتایا کہ ڈریپ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹیل میں موجود ایسا سٹاک جو ایس آر اوز جاری ہونے سے قبل کا خریدا ہوا ہو وہ پرانی قیمت پر ہی فروخت ہوگا اور اس میں کسی قسم کے ردوبدل کی اجازت نہ ہوگی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here