نئی ویزہ پالیسی جاری، 48 ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزہ کی سہولت حاصل ہوگی

ان ممالک میں ایران، ملائیشیا، روس ، ترکی ، چین ،سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جبکہ بھارت ، امریکا، برطانیہ اور افغانستان فہرست میں شامل نہیں

222

اسلام آباد : پاکستان نے 48 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے، نئی ویزہ پالیسی کے نوٹیفکیشن کے مطلب پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا.

وزارت داخلہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3ماہ کا ویزا دیا جائے گا جن ممالک کیلئے ویزوں میں نرمی کی گئی ہے ان میں ایران، ملائیشیا، روس ، ترکی ، چین ،سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جبکہ بھارت ، امریکا، برطانیہ
اور افغانستان فہرست میں شامل نہیں۔

نئی پالیسی کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہیں۔

نئی ویزا پالیسی کے تحت 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر نرمی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جبکہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019ء کو وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے زیادہ سے زیادہ سیاح آئیں.

بعد ازاں حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here