یوریا کھاد کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ

501

اسلام آباد: مارچ 2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ کارپوریشن ( این ایف ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 4 لاکھ 8 ہزار ٹن تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2018ء کے دوران 3 لاکھ 42 ہزار 93 ٹن یوریا کھاد فروخت کی گئی تھی۔ اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 19 فیصد یعنی 65 ہزار 907 ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 5 فیصد کے اضافہ سے فروخت کا حجم 3 لاکھ 88 ہزار ٹن کی بجائے 4 لاکھ 8 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران اینگرو فرٹیلائزرز کی یوریا کھاد کی فروخت میں سب سے زیادہ 64 فیصد کااضافہ ہونے سے فروخت کا حجم 89 ہزار 833 ٹن کے مقابلہ میں ایک لاکھ 47 ہزار 119 ٹن تک بڑھ گیا جبکہ کمپنی کی ڈی اے پی کھاد کی فروخت بھی 44 فیصد کے اضافہ سے 19 ہزار 812 ٹن کے مقابلہ میں 28 ہزار پانچ سو ٹن تک بڑھ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here