مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 21 کروڑ ڈالر کی کمی

603

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 21 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 2 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز رہ گئے، جو ایک ہفتہ پہلے تک 9 ارب 24 کروڑ 37 لاکھ ڈالر تھے۔
اس طرح ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 94 لاکھ ڈالر گر گئے۔
دوسری طرف کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر 6 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئے، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 15 ارب 99 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here