دورۂ چین: وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کی سی ای او سے ملاقات

485

بیجنگ: پاکستان کوورلڈ بینک سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے معاشی پروگرام پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔
عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بینک کی سی ای او نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں مشیر خزانہ خفیظ شیخ ، مشیر تجارت رزاق داؤد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجودتھے۔
وزیراعظم عمران خان اور ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا کی ملاقات دورہ چین کی سائیڈلائن ملاقاتوں کاحصہ ہے، پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریباً 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے بھی آج ملاقات شیڈول ہیں، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کرسٹیان لوگارڈ کو ملکی معاشی صورت حال سے آگاہ کریں گے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان چین کےپانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں بیجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ شیخ رشید، فیصل واوڈا، عبدالحفیظ شیخ، رزاق داؤد اور ڈاکٹر عطا الرحمان بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here