امریکن انٹرنیشنل موٹر ایکسپو” میں شرکت کیلئے 10 مئی تک درخواستیں طلب

446

4 روزہ عالمی تجارتی نمائش 26 سے 29 ستمبر کو ہوگی
اسلام آباد: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے امریکا میں منعقد ہونے والی 4 روزہ عالمی تجارتی نمائش”امریکن انٹرنیشنل موٹر ایکسپو (اے آئی ایم)” میں شرکت کیلئے 10 مئی تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 26 سے 29 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوگی جس میں موٹر بائیکس، ریسلنگ بائیکس، چوہرز، مائونٹین بائیکس ، آلات ، موٹر سائیکل سواروں کیلئے چمڑے کے ملبوسات، چیکٹس، دستانے، ہیلمٹس اور دیگر حفاظتی مصنوعات و آلات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here