HBL اور Visa نے پاکستان QR پیمنٹس کی سروسز متعارف کروا دی

617

پاکستان میں بینکنگ کا نمایاں حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں دنیا بھر میں سرفہرست ویزا (VISA) نے پاکستان میں ادائیگیوں کے سسٹم کو تیز اور محفوظ بنانے کیلئے باہمی اشتراک سے کیو آر کوڈ کی شناخت کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولیات کیلئے Visa on mobile کو متعارف کروایا ہے.
اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے ایک ایچ بی ایل صارف کو بینک کی موبائل ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر کے کیو آر کا آپشن منتخب کرنا ہوگا اور اشیا پر دیئے گئے کیو آر کوڈ کو سکین کر کے خریداری کی جا سکتی ہے.
شامی خطے اور پاکستان میں Visa کے جنرل منیجر موہانش اگنی کا کہنا تھا “پاکستان الیکٹرانک پیمنٹس اور مالیاتی شمولیت کے میدان میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے. Visa on mobile متعارف کروانا پاکستان میں کیش سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف سفر کا نمیایاں قدم ہے جو صارفین، کاروبار اور حکومت سب کیلئے اچھا ہے.”
اپنے 10 ہزار سے زائد مرچنٹس پر مشتمل نیٹ ورک سے مارکیٹ میں مقابلے کی ایک فضا قائم ہوگی تاکہ EMVCo سے منسلک کیو آر کوڈز جنریٹ کر سکیں جس سے پارٹنر شپ کے مواقع اور ڈیجیٹل پیمنٹ بزنس سولیوشنز کی ابتدا ہوگی.
ایچ بی ایل کے چیف انوویشن اینڈ فنانشل انکلوژن آفیسر ابرار احمد میر کا کہنا تھا “ڈیجیٹل دور میں پاکستان میں سرفہرست بینک ہونے کی حیثیت سے ہمیں Visa کے ساتھ اشتراک اور جدید ادائیگیوں کے حل پر فخر ہے. یہ بغیر کیش کے ماحول کے آغاز کی طرف ایک قدم ہے جس سے صارفین کو محفوظ اور فوری ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولیات فراہم ہوں گی.”
Visa on mobile مرچنٹس کو ان کے بینک اکاؤنٹ میں ہونے والی ہر ادائیگی کا ٹوٹیفیکیشن جاری کرتا ہے اور سیلز اور ٹرانزیکشن ہسٹری تک رسائی دیتا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here