پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 301 پوائنٹس کا اضافہ

58

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ مارکیٹ 301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ۔ تاہم کاروبار کے دوران فنی خرابی کے سبب تقریبا ایک گھنٹا ٹریڈنگ بند رہی ۔
مارکیٹ 301 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 805 کی سطح پر بند ہوئی ۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کا اتار چڑھاؤ جاری رہ ۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر11 پیسے کی کمی سے 141روپے 41 پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 142 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے68ہزار900روپے فی تولہ ہوگئی اسی طرح10گرام سونا258 روپے کے اضافے سے59ہزار71روپے پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 12 سو 77 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here