برطانیہ کا بجٹ خسارہ 17سال کی کم ترین سطح پر آگیا

438

لندن: برطانیہ میں ٹیکس محصولات میں خاطر خواہ اضافے اور سرکاری سطح پر کفایت شعاری کے باعث بجٹ خسارہ 17سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔
برطانیہ کے قومی ادارہ شماریات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال (مارچ2018تا مارچ 2019 ( کے دوران پبلک سیکٹر کے قرضے کا حجم 24.7 بلین پاؤنڈ (32بلین ڈالر) رہا جو کہ اس سے گزشتہ مالی سال میں 41.8 بلین پائونڈ پر تھا۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال میں حکومتی قرضوں کا حجم کم ہو کر کل مجموعی قومی پیداوار کی1.2فیصد شرح پر آگیا جو دس سال قبل عالمی کساد بازاری کے دورمیں9.9 فیصد پر چلا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here