واشنگٹن: امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں فائنل ڈیل کیلئے کوششیں کر رہی ہیں اسی وجہ سے امریکہ اور چین کے مابین حالیہ تجارتی مذاکرات مثبت رخ اختیار کر رہے ہیں.
فلوریڈہ ایک ایونٹ پر جاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا “ہم تجارت میں بہتری لا رہے ہیں. ہم چین کے ساتھ معاملات میں بہتری لا رہے ہیں.”
30 اپریل سے بیجنگ میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور 8 مئی سے واشنگٹن میں اس پر اگلی بات چیت آغاز ہو سکتا ہے.
اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے لیکن زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا.
ٹرمپ نے اس سے پہلے معاہدے کیلئے یکم مارچ کا انتخاب کیا تھا لیکن بعد میں اس مدت کو بڑھا دیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ وہ چینی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مثبتے گفتگو کیلئے معطل کر سکتے ہیں.