نیپرا نے بجلی 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

504

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 16 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا میں غوروخوض کیا گیا.

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسمنٹ سے صارفین کو 28کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here