سنگاپور کا گروپ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیار، ہر سہولت دینگے: علی زیدی

562

ٹوکیو: وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ سنگاپور کا ایک گروپ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جسے سہولیات دینے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے.

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایک حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اپنی غیر حاضری کا جواز تراشتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رابطے کے فقدان کی وجہ سے وہ سرمایہ کاروں سے نہیں مل سکے تھے. تاہم سیکریٹری سمندری امور نے سرمایہ کاروں سے سنگاپور میں رابطہ کیا تھا اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ مئی میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے.

علی زیدی نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ممکن بنانے کیلئے سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر طرح سے مکمل تعاون کیا جائیگا.

انہوں نے کہا ملکی معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم سمیت کابینہ کا ہر رکن 14 گھنٹے کام کر رہا ہے.

انہوں‌ نے مزید کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کاپوریشن (PNSC) مرچنٹ نیول فلیٹ میں 2 بڑے جہازوں کا اضافہ کیا گیا ہے وہ نہایت مناسب قیمت پر حاصل کیے گئے ہیں اور جلد ہی پانچ مزید جہازوں کا اضافہ کیا جائیگا جس سے 5 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی.

انہوں نے کہا کہ جہاز رانی کے شعبہ میں سنگاپور یا جہاں کہیں سے بھی سرمایہ کاری آتی ہے پاکستان اس سے فائدہ اٹھائے گا.

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو گا اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here