اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم کو مزید آسان بنایا جائے: حفیظ شیخ

479

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) ہدایت کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اثاثہ جات ڈیکلیریشن سکیم آسان بنائی جائے.

اسلام آباد میں ایف بی آر حکام کیساتھ ایک اجلاس میں مجوزہ سکیم کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس سے خطاب میں حفیظ شیخ نے کہا کہ اسکیم کو آسان اس لئے بنایا جائے تاکہ اسے سمجھ کر زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس اسکیم کو با آسانی نافذ العمل بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ اسکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے،تاکہ ٹیکس گزاروں کو سہولت ملے اور معیشت کو دستاویزی شکل دی جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here