پنجاب میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ

129

وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پنجاب میں تیل کے ذخائر کی دوسری بڑی دریافت کا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گوجر خان کے قریب تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گوجر خان کے غوری بلاک کے ڈھاریاں وَن کے معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے اور یہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، دريافت گوجرخان کے قریب ڈھاریاں ون کے مقام پر کی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی تیل کے بڑے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کیا تھا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے ملنے والے اشارے اگر قابلِ عمل ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمارے سمندر میں تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان ایک یکسر مختلف درجے میں ہوگا۔ انہوں نے قوم کو دو ہفتوں میں خوشخبری دینے کا کہا تھا.

تاہم ابھی تک ایگزون موبل اور تیل دریافت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ای این آئی کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں‌ آیا ہے جو جنوری سے تیل کی تلاش کے لیے کیکڑا-1 علاقے میں 230 کلومیٹر تک انتہائی گہری کھدائی کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here