اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ بیجنگ چین کے موقع پر پاکستان اور چین ریلوے کے ایم ایل وَن منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن پر دستخط کریں گے.
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چینی صوبے ہوبوئی کے نائب گورنر Huang Chuping سے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا.
شیخ رشید نے کہا کہ پشاور تا کراچی مین لائن ون منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ریلوے میں انقلاب آئے گا. سی پیک منصوبے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے سنہری دور کو ظاہر کرتے ہیں.
گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ ڈیڑھ لوکھ افراد کو روزگار مہیا کرنے کا ذریعہ بنے گا. انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ منصوبے کی تکمیل پر ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار نہ دے سکے تو عہدہ چھوڑ دیں گے.
کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ:
اسی دوران سی پیک کے تحت بننے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبہ بھی آئندہ سال کے اختتام تک مکمل ہو جائیگا.
رپورٹ کے مطابق 1.74 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ پاور پلانٹ 720 میگا واٹ بجلی پیدا کریگا.