جاپان کی پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

577

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران جاپان کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ء تک جاپان نے پاکستان میں 78.7 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 109.88 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاپان نے پاکستان میں 37.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ء میں جاپان نے پاکستان میں 11.5 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی۔ جاپان پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بھی کر رہا ہے۔ جاپان کی بین الاقوامی ترقی کا ادارہ جائیکا پاکستان میں مختلف شعبوں میں منصوبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here