پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزصبح مثبت آغاز کے بعد شدید مندی۔ جاری کاروبار میں 639 پوائنٹس کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 37ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔دوپہر میں 36ہزار 763پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز تیزی کے بعد بدھ کی صبح بھی ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا تھا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد منفی زون میں چلا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران سینتیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو دی۔