سید دلاور عباس نے چیئرمین سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا عہدہ سنبھال لیا

586

لاہور: سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے چیئرمین سید دلاور عباس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، سید دلاور عباس کو حال ہی میں حکومتِ کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے موقع پر دلاور عباس نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس انفراسٹرکچر اور کسٹمر سروس کے معیا ر کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس پاکستان کے گھر یلو اور معاشی شعبوں میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ صارفین کی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنی تعیناتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کی بہترین انداز میں خدمت کی بھرپور کو شش کریں گے۔

چیئرمین سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس

چیئرمین سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس ماضی میں اٹک آئل کمپنی، اٹک گروپ اورفارو ہولڈنگز کے پاکستان میں چیف ریپرزنٹیٹو رہ چکے ہیں، انہیں اٹک آئل اورگروپ کے کم عمر ترین چیف ایگزیکٹو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
سید دلاور عباس پرائیورٹی گروپ کی ملکیت رکھتے ہیں جو پیٹر ولیم ،ٹیلی کمیونیکیشنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے شعبوں میں خدمات مہیا کرتی ہے ، انہیں1991ء اور1992ء میں ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کے ساتھ شرکت کی تھی، وہ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ڈبلیو ٹی او کے سابق رکن بھی ہیں، پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کے لاء کالج کے تعلیم یافتہ سید دلاور عباس شاندار سیاسی کیرئیر کے بھی حامل ہیں، وہ 2003 سی2009 تک سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، اس عرصے کے دوران وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹر ولیم و قدرتی وسائل کے چیئرمین رہنے کے علاوہ دفاع و دفاعی پیداوار، گورنمنٹ اشورنسز اورصنعت و پیداوار کی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے ہیں، سید دلاور عباس نومبر 2007ء سے مارچ 2008ء تک پنجاب کے صوبائی وزیر برائے پانی و آبپاشی بھی رہے، سید دلاور عباس پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تاحیات اعزازی پیٹرن ہونے کے علاوہ ایشین ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور ا نٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی آئینی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here