دبئی ایکسپو 2020 سے عرب امارات کی معیشت میں 33 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع

503

دبئی: ایکسپو دبئی 2020ء اور اسکے نتائج سے عرب امارات کی معیشت میں 2013ء سے 2031ء تک مجموعی طور پر ویلیو ایڈیشن کے طور پر 33 ارب ڈالر کا حصہ شامل ہونے کی توقع ہے۔ یہ تخمینہ ای وائی رپورٹ میں جاری کیا گیا جو کہ ” ایکسپو دبئی 2020 کے اقتصادی اثرات ” کے موضوع سے جاری ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس ایکسپو کے انعقاد سے 2013 سے 2031 کے درمیان 9 لاکھ 5 ہزار 2 سو کل وقتی ملازموں کے برابر مواقع پیدا کئے گئے جوکہ سالانہ 49 ہزار 700 کل وقتی ملازمتوں کے برابر ہے ۔
دبئی ایکسپو 2020 بیورو کے ای ڈی نجیب محمد العلی نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ بنیاد پر جاری ہونے والی یہ رپورٹ عرب امارات میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق دبئی ایکسپو کی اہمیت کو ثابت کرتی ہے اور اس عرصہ میں ملکی معیشت میں 33 ارب ڈالر سے زائد کے مثبت اثرات کی توقع رکھی جارہی ہے۔
دبئی ایکسپو کا انعقاد نہ صرف سیاحت اور سیر و سفر کی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے بلکہ یہ عرب امارات کو دنیا میں آرام و سکون اور سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام ہونے کے حوالے سے اجاگر بھی کرتا ہے۔
اکتوبر 2020ء سے اپریل 2021ء تک ہونے والی ایکسپو دبئی 2020ء میں 190 ممالک سے اڑھائی کروڑ افراد کی آمد متوقع ہے جس سے عرب امارات کی مجموعی قومی آمدن میں ڈیڑھ فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔
ای وائی میں مینا کے شراکت دار میتھیو بینسن کا کہناہےکہ ایکسپو دبئی عرب امارات میں طویل مدتی سرمایہ کاری کا اہم موقع ہے اور اسکی ملکی معیشت ، روزگار فراہمی پر دور رس اثرات مرتب ہونگے جبکہ ان سب کے ساتھ دنیا میں دبئی کا مقام مزید بلند ہوگا اور دنیا اس کی طرف مزید راغب ہوگی۔
دبئی ایکسپو سے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو 4 ارب 70 کروڑ درہم کا فائدہ پہنچنے کی امید ہے جس سے سالانہ 12 ہزر 600 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے اور اس کے ساتھ چھوٹے کاروبار مین جدت بھی آئے گی۔
ای وئی میں اکنامک ایڈوائزری کے ڈائریکٹر جیمی ٹورنز کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو کے اثرات برسوں پہلے شروع ہوئے اور آنے والے سالوں میں یہ جاری رہیں گے جو کہ معاشی ترقی کے ساتھ روزگار فراہمی میں اضافے کا سبب بھی ہوگا۔
ایکسپو کے نتیجے میں اس نمائش کا مقام ایک ڈسٹرکٹ 2020 کی حیثیت اختیار کرلے گا جس میں دبئی نمائش مرکز کی توسیع ہوگی اور یہاں کمپنیاں قائم ہونے کی توقع ہے۔
ڈسٹرکٹ 2020 کو عرب امارات کا مستقبل تصور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے پائیدار ترقی ، جدت و تخلیق پر مبنی معیشت اور کاروباری سازگار ماحول کا قیام عمل میں آئے گا جبکہ صنعتی ، تعمیراتی اور مواصلاتی شعبے میں بھی پیداوار بڑھنے کا باعث ہوگا۔
ایکسپو دبئی کا 80 فیصد مقام ڈسٹرکٹ 2020 کیلئے مختص ہوجائے گا جبکہ نمائش مرکز میں چار ملین مربع میٹر کا اضافہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ایکسپو دبئی کے براہ راست اثرات معاشی سرگرمیوں کی صورت میں مرتب ہونگے جبکہ بالواسطہ طور پر سپلائی چین بڑھنے کے امکانات ہیں۔
ایکسپو دبئی اپنی نوعیت میں مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیاء کی 168 سالہ تاریخ کی بڑی نمائش ہے جس میں 200 سے زائد عالمی شرکت ہوگی ، ان میں ممالک ، کارپوریشنز ، کثیرالقومی کمپنیاں ، تعلیمی ادارے ، یہ سب دبئی ایکسپو میں اکھٹے ہونگے ، اسکا عنوان ہوگا ” تقمیر مستقبل کیلئے سوچ کے رابطے “۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here