ایف اے ٹی ایف نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو دے دی

476

اسلام آباد: دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) نے لک بھر کے صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے، سونے کی خرید و فروخت کو ریگولرائز بنانے اور ضلعی سطع پر رجسٹرڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت دیگر مطالبات کی فہرست پاکستانی وزارت خزانہ کو دیدی۔
ایف اے ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ سونے کے لین دین کیلئے بینک کارڈز یا دیگر رجسٹرڈ انسٹرومنٹس استعمال کئے جائیں اور ملک میں زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ سونے اور زیورات دہشت گرد تنظمیوں تک نہ پہنچ پائیں.
علاوہ ازیں ضلعی سطح پر ٹرسٹ کے اکاونٹس کی تفصیلات اکھٹی جائیں اور ان تفصیلات پر مبنی الیکٹرانک ڈیٹا بینک قائم کیا جائے جسکی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اسکا غلط استعمال نہ ہوسکے، پاکستان کل فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمدی رپورٹ پیش کریگا۔
ذرائع کے مطابق یہ پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو جمع کروائی گئی تیسری عملدرآمدی رپورٹ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here