آئی ایم ایف کیساتھ بیل آئوٹ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں: اسد عمر

415

لاہور: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کیساتھ بیل آؤٹ پیکج کے مکمل معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور آئندہ ایک یا 2 روز میں اس معاہدے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئے گی، کچھ مزید معاملات اسلام آباد میں مکمل ہوں گی اور اس کے بعد پیکج پر دستخط ہوں گے۔

انگریزی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں نیوز بریفنگ کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کیساتھ کم و بیش ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں آئی ایم ایف تکنیکی تفصیلات کے حل کے لیے آئندہ کچھ ہفتوں میں اپنا مشن پاکستان بھیجے گا لیکن اصولی طور پر ہم ایک معاہدے کے قریب ہیں۔

پریس کانفرنس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر نے سفارتخانے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے بھی خطاب کیا اور انہیں بتایا کہ کیوں ملک کو بیل آؤٹ پیکج کی ضرورت ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان مالی خسارے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور بچت و سرمایہ کاری کے درمیان واضح فرق جیسی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ ہم پرانا قرض اتارنے کے لیے قرض نہیں لے رہے بلکہ اس قرض کا سود ادا کرنے کے لیے یہ کرنا پڑ رہا ہے۔

دوران گفتگو انہوں نے اپنے استعفیٰ کی افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کہیں نہیں جارہا‘۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here