اسد عمر کی قیادت میں پاکستانی وفد کی عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت

511

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی قیادت میں پاکستان کے وفد نے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ عالمی بنک کے صدرڈیوڈ مالپاس نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے اصلاحات کے عمل کوسراہتے ہوئے اس ضمن میں عالمی بنک کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ملاقات میں وزیرخزانہ اسدعمرنے عالمی بنک کے صدر کوملک کی کلی معیشیت (میکرواکنامک ) صورتحال سے آگاہ کیا اوران سے پاکستان اورعالمی بنک کے درمیان امورپربات چیت کی۔وزیرخزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرڈیوڈ لپٹن سے بھی ملاقات کی اوران سے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق امورپرگفتگو کی۔وزیرخزانہ اسدعمر نے پاک یوایس بزنس کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پرپیپسی کو، کوکاکولا، پراکٹراینڈگیمبل، اوبر اورفیس بک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ کمپنیوں نے پاکستانی معیشت اورپاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی ظاہرکی ، انہوں نے مستقبل کے منصوبوں اوراس ضمن میں پاکستان کی حکومت کی جانب سے مطلوبہ تعاون سے متعلق امورپربات چیت کی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کاروبارکو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہیں۔ انہوں نے ملک میں ادارہ جاتی وڈھانچہ جاتی اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیااورکہاکہ وزیراعظم عمران خان اصلاحات کے عمل کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here