گوجرانوالہ: گندم خریداری، باردانہ کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

902

گوجرانوالہ: کسانوں سے گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں گندم خریداری کے 19 مراکز بنائے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ ضلع میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری اور باردانے کی تقسیم کے لیے قائم سنٹرز میں کسانوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ 22 لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
گندم خریداری مراکزپر درخواستیں جمع کروانے کے لیے آنے والے اکثر کاشتکاروں کے نام گرداوری لسٹوں میں موجود ہی نہیں ہیں۔ کاشتکار خریداری مراکز پر عملہ کی کمی اور سہولیات کے فقدان کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
خریداری مراکز میں کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لیے جگہ تو ہے لیکن پینے کا پانی موجود نہیں اور جو پنکھے رکھے گئے ہیں وہ بھی خراب ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here