کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ آغاز میں مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس آغاز میں 153 پوائنٹس اضافہ کے بعد 37 ہزار 75 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,240,600 شیئرز کی لین دین ہوئی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور مارکیٹ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 921 پر بند ہوئی تھی۔