کراچی: سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا 300 روپے اضافے سے 71000 روپے فی تولہ ہوگیا۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ اور ہفتہ کو فی تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوگیا تھا۔
پاکستان میں آج (پیر کو) فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 71 ہزار روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 257 روپے بڑھ کر 60 ہزار 871 روپے پر آگیا۔
کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر مہنگا ہو کر 1297 ڈالر ہوگیا، چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15.15 ڈالر فی اونس ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔