اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کا منفی رجحان سے آغاز

108

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان موجود ہے۔ ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 956 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 13پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار22 پوائنٹس پربند ہوئی تھی جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 319 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں 165 میں منفی اور 127 میں مثبت کاروبار ہوا جب کہ گزشتہ روز ڈالر کی اڑان بھی اونچی رہی۔
منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 200 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here