9 ماہ کے دوران 2.5 فیصد اضافہ سے وصولی کا حجم تقریباً 27کھرب روپے ریکارڈ

473

اسلام آباد: رواں مالی سال (2018-19ء) کے پہلے9 ماہ کے دوران محصولات کی وصولی میں2.5 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی 2018ءسے مارچ 2019ءتک محصولات کی وصولی کا حجم تقریباً 27کھرب روپے ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سابق حکومت کی طرف سے اعلان کردہ گزشتہ سال کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت مجموعی طور پر120 سے 125 ارب روپے سے زائد جمع ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ایمنسٹی کی مخالفت کرتے کرتے تحریک انصاف کی حکومت کا نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان
رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 43 کھرب 98 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ ہدف حاصل کرنے کے لئے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 17 کھرب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی ایف بی آر کو کرنا ہو گی۔ گزشتہ مالی سال 2017-18ءکی آخری سہ ماہی میں ایف بی آر نے 12 کھرب روپے سے زائد کے محصولات جمع کئے تھے اور 2018-19ءکی آخری سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اس سہ ماہی کے مقابلہ میں 41 فیصد زائد ٹیکس وصولی ایف بی آر کو کرنا ہو گی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولی میں 8.79 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ہر مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوتا ہے اور توقع ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے دوران بھی ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here