اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

623

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے آغاز پر مثبت زون میں موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 125 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 329 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم کاروبار کے ابتدا میں ہی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 454 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 6,797,120 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 495,050,349 بنتی ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 200 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 329 پوائنٹس پر ہوا جب کہ گزشتہ روز کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here