آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان پاکستان پہنچ گئے

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ڈالر مارکیٹ ریٹ پر لایا جائے، بجلی اور گیس کے نقصانات کم کیے جائیں اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جائے، اسد عمر

256

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پیر کی رات اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت مشن چیف ارنیسٹو رامیریزریگو کر رہے ہیں۔
ارنیسٹو رامیریز ریگو ہیرالڈ فنگر کی جگہ نئے مشن چیف مقرر ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف کی منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات متوقع ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف بدھ کو کراچی میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ سے ملاقات کریں گے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے سیکریٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات کرینگے۔ اپریل میں قرضے کے معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف مالی خسارہ کم کرنے کے لیے اخراجات اور نقصانات میں کمی، شرح سود میں اضافے کے علاوہ پاور سیکٹر اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ڈالر مارکیٹ ریٹ پر لایا جائے، بجلی اور گیس کے نقصانات کم کیے جائیں اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جائے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب آچکے ہیں اور اختلافات کم ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here