گرین ریاض جیسے منصوبے ہر شہر میں نافذ ہوں گے، محمد بن سلمان

527

ریاض: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا ہے کہ ریاض جیسے منصوبے کامیابی ملنے پر سعودی عرب کے تمام شہروں میں نافذ کئے جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وسیع البنیاد شجر کاری کی بدولت ریاض کا موسم تبدیل ہوجائے گا۔گرین ریاض منصوبے سے آکسیجن اور رطوبت کی مقدار بڑھے گی، کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی واقع ہوگی، غبار کی مقدار بھی محدود ہوجائے گی اور آب و ہوا بہتر ہوگی۔
اس منصوبے کے تحت شہر کے طول و عرض میں 75لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ان میں 3330 پارک بنائے جائیں گے۔ 43تفریح گاہیں ہوں گی۔ 1100کلومیٹر کی گرین بیلٹ قائم ہوگی۔ 272 کلومیٹر کی وادیاں سبزہ زاروں میں تبدیل ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here