اسلام آباد: وزير اعظم کے مشير برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ميں سیکیورٹی مسائل کے باعث کاروباری سرگرمياں کم ہوئیں ليکن اب صورتحال مختلف ہے۔ ديگر ممالک سميت ملائشيا بھی پاکستان ميں سرمايہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
مشير تجارت رزاق داؤد کا ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کے بعد یو اے ای، ترکی اور اب ملائیشیا کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے باعث کاروباری طبقہ آ رہا ہے۔ ملائیشيا کا کاروباری طبقہ بھی سرمايا کاری کرنے کا خواہش مند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے ساتھ بی ٹو بی معاہدے ہوں گے۔ ہمیں فوڈ ایکسپورٹ کرنے کے لیے معیار کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملائیشیا کے بڑے کاروباری افراد حلال فوڈ میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں جو پاکستان کي معشيت کي بہتری کی طرف سنگ ميل ثابت ہو گا۔
رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی ہے۔