اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

403

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج ملا جلا رجحان موجود ہے۔ 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تو 35 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 540 پوائنٹس پر ہوا جب کہ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ مثبت پیش رفت زیادہ دیر نہ رہ سکی اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 35 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 512 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,605,380 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 99,794,385 بنتی ہے۔
گذشتہ روز بھی مارکیٹ کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان موجود تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ 3.46 ارب روپے مالیت کے 8.26 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here