کینیڈا میں انٹرنیشنل آٹو شو کا آغاز

524

کینیڈا کے شہر وینکوورمیں99ویں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو2019کاباقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
وینکوورکنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں دنیا بھر سے کئی گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔
رواں سال اس موٹرشو میں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 400سے زائد گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
19مارچ سے شروع ہونے والی یہ نمائش6روز تک جاری رہنے کے بعد 24مارچ کو اختتام پذیر ہوگی جبکہ اس دوران گاڑیوں کے شوقین ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here