اسلام آباد: گزشتہ ماہ کے دوران ربڑ ٹائروں اورٹیوبز کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ءمیں پاکستان نے ربڑ ٹائروں اورٹیوبز کی درآمدات پر 9.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.23 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے ربڑ ٹائروں اورٹیوبز کی درآمدات پر7.6 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔