اسٹاک مارکیٹ ، کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان

513

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کاروباری کا آغاز منفی زون میں ہوا اور آغاز میں ہی 18 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 593 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جب کہ کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس 34 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان موجود تھا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 239 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 612 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ مارکیٹ کا حجم 7 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا تھا۔
جمعہ کو مارکیٹ میں 10 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی سرمایہ کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ رہی۔ جمعہ کے پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 354 پوائنٹس کمی سے 38453 کی سطح پر آگیا تھا۔
گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here