ملک بھر میں جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ ایک وفاقی ادارے کے ذریعے کیا جائے، حفیظ پاشا

505

اسلام آباد: ماہر اقتصادیات اور سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا نے حکومت کو تجویزدی ہے کہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے ملک بھر میں جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ ایک وفاقی ادارے کے ذریعے کیا جائے۔ امیر طبقے سے 808 ارب روپے سالانہ کی ٹیکس مراعات واپس لی جائیں جبکہ نئےآبی وسائل کی تعمیر کیلئے دو فیصد آبی وسائل ٹیکس عائد کیا جائے۔اسلام آباد میں انسٹیٹوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی ٹیکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ملک میں ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوا، تاہم اس کی بنیادی وجہ سابق حکومت کی طرف سے ٹیکس شرح میں اضافہ تھا جس کا صنعتی شعبےکو نقصان ہوا۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانے سے عوام سے ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا پڑے گا۔ سابق وزیرخزانہ نے کہا حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نےتجویز دی کہ خدمات اور مال پر جنرل سیلز ٹیکس کی ملک بھر میں وصولی ایک وفاقی ادارے سےکرائی جائے۔حفیظ پاشا نے مزید کہا کہ ٹیکس ادائیگی کا نظام عام فہم اورسہل بنایا جائے۔ تنخواہ پرانکم ٹیکس سے استثنیٰ کی شرح 12لاکھ سے کم جبکہ زرعی اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں سے ٹیکس وصول کیا جائے

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here